ہری پور: سپاہی نصیر شہید کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین، آئی ایس پی آر

Published On 10 January,2021 06:57 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے سپاہی نصیر کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی نصیر شہید کی نمازہ جنازہ ان کے آبائی علاقے ہری پور میں ادا کر دی گئی۔

شہید کی نماز جنازہ میں مختلف طبقہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی نصیر شمالی وزیرستان کے علاقے کنی روگا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر خفیہ اطلاعات پر ہونے والے آپریشن کے دوران شہید ہو گئے تھے۔ انٹیلیجنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔
 

Advertisement