سندھ ہائیکورٹ: کے ای ایس سی کی نجکاری کیخلاف تمام درخواستیں مسترد

Published On 21 January,2021 11:45 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی کی نجکاری کے خلاف تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔

 سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کی نجکاری کے خلاف لیبر یونین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی لیبر یونین نے نومبر 2005 میں نجکاری کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں، پندرہ سال سے کیس زیر سماعت ہے، اب تک لیبر یونین کا فیصلہ نہیں سنایا گیا۔

 عدالت نے ادارے کی نجکاری سے متعلق طرفین کے حتمی دلائل سننےکے بعد تمام درخواستیں مسترد کر دی۔ عدالتی فیصلے کے بعد لیبر یونین کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ عدالت ہی بہتر بتا سکتی ہے، فیصلے کے لئے 15 برس کیوں انتظار کرایا گیا، انصاف میں تاخیر انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے، اس فیصلے کے متعلق چیلنج کرنے کے لئے وکلا سے مشاور ت ہوگی۔

یاد رہے لیبر یونین نے نومبر 2005 میں نجکاری کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

 

Advertisement