کامونکی میں منی ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق، ڈرائیور فرار

Published On 22 January,2021 08:43 am

کامونکی: (دنیا نیوز) کامونکی میں منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری، حادثے میں تین نوجوان دم توڑ گئے جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔

کامونکی جی ٹی روڈ فیض آباد بس سٹاپ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے نتیجہ میں عالمگیر روڈ کے رہائشی تین موٹر سائیکل سوار نوجوان شاہ زیب، شہروز اور سفیر جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

حادثہ کے فورآ بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، حادثہ کی اطلاح ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے نعشوں کی شناخت کے بعد ورثاء کو اطلاح دی اور نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
 

Advertisement