ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی

Published On 22 January,2021 04:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ہفتہ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ، سکردوم استور منفی 11، گوپس منفی 10، گلگت منفی 06، بگروٹ، کالام اور پارا چنار میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement