براڈ شیٹ پر انکوائری کمیشن کا مقصد مجرموں کو بے نقاب کرنا ہے، شبلی فراز

Published On 26 January,2021 06:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ پر انکوائری کمیشن کا مقصد مجرموں کو بے نقاب کرنا ہے، حقائق عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ این آر او کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا، فارن فنڈنگ کا الزام لگانے والے خود پھنس گئے، وزیراعظم نے تو فارن فنڈنگ کی اوپن سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ختم ہو گئی، اس کا مقصد صرف صرف این آر او تھا۔ شاہد خاقان عباسی کس منہ سے کہتے ہیں کہ نیب کو بند کر دیں، جس نے چوری نہیں کی اسے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں کو نہیں بڑھائیں گے تو سرکلر ڈیٹ بڑھ جائے گا۔ سابق حکومت کے غلط معاہدوں کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔
 

Advertisement