اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک جاری ہے، حکومت مخالف تحریک اور سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگی، وزیراعظم اہم حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان 29 جنوری کو ساہیوال کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ عمران خان ساہیوال کے لئے 18 ارب روپے سے زائد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔
وزیراعظم یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا بھی ساہیوال میں افتتاح کریں گے، عمران خان ساہیوال میں ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک بھی تقسیم کریں گے۔ عمران خان کلین گرین پروگرام کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم احساس پروگرام کے چیک بھی تقسیم کریں گے۔ عمران خان خطاب میں ساہیوال کے لئے اہم حکومتی اقدامات کا اعلان کریں گے۔