پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے رواں سال ستمبرمیں بلدیاتی انتخابات کا اعلان تو کردیا لیکن صوبہ میں حلقہ بندیاں تاحال مکمل نہ ہوسکیں، شہریوں نے تاخیر کی بجائے بروقت انتخابات منعقد کروانے کا مطالبہ کردیا۔
نئے بلدیاتی انتخابات کےلیے صوبائی حکومت کی جانب سے رولز بھی تاحال منظور نہیں کیے جاسکے جس کے باعث متعدد معاملات التوا کا شکار ہیں، الیکشن رولز محکمہ بلدیات نے ساڑھے چھ سال قبل محکمہ قانون سے منظور کیے تھے،حکومت کی جانب سے سست روی پر شہریوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن رولز کے مسودے پرنظرثانی کےلیے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیربلدیات اکبرایوب کے سپرد کی گئی ہے جو اس حوالے سے تمام معاملات طے کرے گی۔