سینیٹ الیکشن مارچ میں ہونگے، اگلے ماہ کی دو، تین اور چار تاریخ تجویز

Published On 10 February,2021 11:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کیلئے شیڈول تیار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں اگلے ماہ کی دو، تین اور چار تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول حتمی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول تیار کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کرانے کے لئے مارچ کی تین مختلف تاریخیں تجویز کی ہیں۔

انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی کا عمل فوری طور پر شروع ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات فروری میں کرانے کی کوشش کی تھی۔


 

Advertisement