سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت، ویڈیو منظر عام پر آگئی

Published On 09 February,2021 03:36 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

2018 میں پی ٹی آئی ارکان کو خریدنے کیلئے نوٹوں کے ڈھیر لگا دیئے گئے۔ سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ کے بدلے ضمیر کے سودے ہوتے رہے۔ 2018 میں پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا، 2018 کے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کروڑوں میں بکے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے بدلے پیسے لینا انتہائی شرم کی بات ہے، سپریم کورٹ کو معاملے پر ازخود نوٹس لینا چاہیئے، فنڈنگ میکنزم پر قانون سازی ہونی چاہیئے، یہ لوگ پیسے خرچ کر کے ایوان میں آتے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 25 سال سے اس معاملے کو اٹھاتے رہے، عمران خان نے الیکشن میں خرید و فروخت کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔

Advertisement