لاہور میں کورونا مریض اچانک 5 فیصد بڑھنے کا انکشاف

Published On 15 February,2021 12:13 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک 5 فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق شہر کے ہسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز پر موجود مویضوں کی شرح 50 فیصد سے بڑھ کر 55.60 فیصد تک پہنچ گئی، ایچ ڈی یو بیڈز پر موجود مریضوں کی شرح 26.90 فیصد تک ہوگئی۔

لاہور کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 384 مریض زیرِ علاج ہیں، کورونا سے شدید متاثر 17 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، 262 مریض آکسیجن پر زیر علاج ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں 273 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں۔ نجی ہسپتالوں میں کورونا کے 111 مریض زیرِ علاج ہیں۔ میو ہسپتال میں سب سے زیادہ 135 مریض زیر علاج ہیں، میو ہسپتال میں 52 مریض آئی سی یو اور 9 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ سروسز ہسپتال میں 53 اور جناح ہسپتال میں 32 مریض زیرِ علاج ہیں۔

چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائرزی گروپ پروفیسر محمود شوکت نے کہا کورونا وائرس کے خطرات تاحال کم نہیں ہوئے، ویکسین کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بھی لازمی کیا جانا چاہیے۔
 

Advertisement