لاہور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سمیت گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت کتنی تھی، اس بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھ اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ، پورا ملک ہل گیا، لوگ خوفزدہ
خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان اور انڈیا سمیت مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلے کی شدت 6.4، مرکز تاجکستان کا علاقہ اور گہرائی 80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ بھارت، افغانستان، چین اور دیگر ممالک میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔
چند سیکنڈ کے زلزلے سے ملک کے اکثر علاقے لرز اٹھے تھے۔ زلزلہ 10 بج کر دو منٹ پر زلزلہ آیا۔ راولپنڈی، جہلم، گجرات، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال، وہاڑی، ملتان، بہاولپور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔