لیاقت خٹک کی وزارت جانے کی خوشی میں حامیوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

Published On 20 February,2021 11:26 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک اور انکے بیٹے احد خٹک کی اپنے آبائی گاوں آمد پر کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، وزارت جانے کی خوشی میں کارکنوں نے ڈھول کے تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، دونوں قائدین پر پھول نچھاور کئے۔

 

اس موقع پر لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ میری وزارت میں کوئی اور مداخلت کررہا تھا جو اختلاف کی وجہ بنی، دوستوں کے صلاح مشورے سے آئندہ کا لائحہ رمل طے کریں گے، عمران خان کو میں نے میڈیا کے زریعےوقت مانگا مگر انہوں نے وقت نہیں دیا۔پی ٹی آئی کا کارکن رہوں گا،

ان کا کہنا تھا کہ میں وزارت کا شوقین نہیں، وزارت آنے جانے کی چیز ہے، میرے اور بھائی کے درمیان اختلافات سیاسی ہیں، عوام میرے ساتھ ہیں میرے دوستوں نے اختیار ولی خان کو جیت دلوائی، گزشتہ شب جشن ہم نے نہیں بلکہ ناراض ناظمین نے منایا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ناظمین اتحاد کو ہم نے الیکش سے پہلے فری ہینڈ دیا تھا جس کو چاہے ووٹ دیں،ابھی کسی سیاسی پارٹی میں جانے کا ارادہ نہیں، میں پہلے بھی عمران خان کا کھلاڑی تھا اور اب بھی ہوں۔ آج دوبارہ میں میڈیا کے توسط سے عمران خان کو کہتا ہوں مجھے پانچ منٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 63 میں مسلم لیگ ن کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

یاد رہے کہ نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہوم گراؤنڈ پر ن لیگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ن لیگ کے امیدوار نے 21122 ووٹ لیکر فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی امیدوار 17023 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

الیکشن ہارنے کے بعد پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے ایکشن لیتے ہوئے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹا دیا ہے۔ لیاقت خٹک کو فوری طور پر عہدے چھوڑنے کے ہدایت کی گئی ہے۔

پی کے 63 الیکشن کے دوران صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کی حمایت کی تھی۔ جس کی بناء پر ان کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ لیاقت خٹک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔

 

Advertisement