پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغازکر دیا گیا، وزیراعلیٰ محمود خان نے سی ایم ہائوس میں زیتون کا پودا لگایا۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا، مہم کے دوران صوبے میں 250 ملین سےزائد پودے لگائے جائیں گے، شجرکاری مہم قومی سطح پر 10 بلین ٹری منصوبے کی کڑی ہے۔
10 بلین ٹری مںصوبے کے تحت 382 ملین سےزائد درخت لگائے جائیں گے، گزشتہ سال شجرکاری مہم میں 132 ملین سے زائد پودے لگائے گئے، منصوبے کے تحت اب تک 300 ملین درخت لگائے جاچکے ہیں، اس مہم کی خاص بات زیتون کی شجر کاری ہے، زیتون شجرکاری مہم کے تحت صوبے میں 40 لاکھ پودے لگانے گئے، صوبہ میں زیتون کی 20 لاکھ قلم کاری کا ہدف مقررہے۔