اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ انتخابات کے لئے بیلٹ پیپر بارے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکا ہے۔ کل ایک بار پھر سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کل قابل شناخت یا خفیہ بیلیٹ پیپرز بنانے کا فیصلہ کریگا۔ الیکشن کمیشن میں بیلٹ پیپر پر مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔
بیلٹ پیپر پر سیکرٹ بار کوڈ یا کوئی نشانی لگائی جائے کی تجاویز زیر غور ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن 3 کو صاف شفاف منصفانہ انتخابات کے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے بعد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشنز کے لئے 2600 بیلیٹ پیپرز چھاپے گا۔