اسلام آبا: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ناروے کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے افغانستان، کورونا وائرس کی صورت حال سمیت دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور ناروے کے درمیان تجارت میں اضافے کو سراہا اور پاکستان میں ناروے کی سرمایہ کاری پر اطمینان ظاہر کیا۔
افغانستان کے بارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ناروے کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔وزیر خارجہ پاکستان اور ناروے کے مابین تجارتی تعاون کو سراہا اور پاکستان میں ناروے کی سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ نارویجین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے، ہماری کاروبار دوستز پالیسیوں سے مستفید ہو ہوسکتی ہیں۔
وزیر خارجہ نے ناروے کی وزیرِ خارجہ کو افعان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کی کوششوں میں معاونت کیلئے پر عزم ہے۔ناروے کی وزیر خارجہ نے سکاٹیک اور نظام انرجی کے مابین سولر انرجی منصوبے کے معاہدہ میں حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا۔ناروے کی وزیرِ خارجہ نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔