جونا گڑھ ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، بھارت نے غیر قانونی قبضہ جمایا: نواب جہانگیر خانجی

Published On 14 March,2021 09:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خانجی نے کہا ہے کہ 1947 میں ہماری ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا، بھارت نے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا اور جعلی ریفرنڈم کے ذریعے جونا گڑھ کو اپنا حصہ بنایا، اس اقدام کو قبول کیا ہے، نہ کریں گے۔

نواب آف جونا گڑھ نے قابض بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ محمد جہانگیر خانجی نے کہا کہ ہماری ریاست نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، بھارت نے قبضے کے بعد جعلی ریفرنڈم کے ذریعے جونا گڑھ کو اپنا حصہ بنایا، اس اقدام کو قبول کیا ہے، نہ کریں گے۔

قابض بھارت کا اصل چہرہ ایک با رپھر بے نقاب، نواب آف جونا گڑھ ریاست کو پاکستان کا حصہ بنانے کے لیے پُرعزم، تقسیم ہندوستان کے طے شدہ فارمولے پر بھارت نے شب خون مارا۔

نواب آف جونا گڑھ نے کہا کہ پاکستان کا حصہ بننے کے لیے ان کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی تاہم اب یہ عَلَم ریاست جوناگڑھ کے نوجوانوں کو اٹھانا ہوگا۔

نواب آف جونا گڑھ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنی ریاست پر بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
 

Advertisement