اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آئینی موقف ماناجاتا تو انتخابی عمل پرکوئی سوال نہ اٹھتا، آئین کےمطابق شفاف انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) میں فری اینڈ فیئر قانون کے مطابق انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری اور کرپٹ پریکٹس روکنا آئینی مینڈیٹ ہے۔
آئین کے آرٹیکل 218(3) میں honest، فیئر، فری، قانون کے مطابق الیکشن organise اور کنڈکٹ کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری، کرپٹ پریکٹس روکنا آئینی مینڈیٹ۔ سپریم کورٹ کا حکم بھی تھا مگر ٹیکنولوجی استعمال نہ ہوئی۔ وزیراعظم کا آئینی موقف مانا جاتا تو الیکشن process پر کوئی سوال نہ اٹھتا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 14, 2021
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجودٹیکنالوجی استعمال نہ ہوئی، وزیراعظم عمران خان کاآئینی موقف ماناجاتاتوانتخابی عمل پرکوئی سوال نہ اٹھتا۔