اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کے معاملے پر پیپلزپارٹی رہنما کو 22 مارچ کو طلب کرلیا۔ ای سی پی نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ، 22 مارچ کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ ای سی پی نے درخواست گزاروں فرخ حبیب، کنول شوذب اور ملیکہ بخاری کو بھی نوٹس جاری کئے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن 22 مارچ کو سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے پہلے ویڈیو سکینڈل پر نوٹسز جاری کیے۔