یوم پاکستان پریڈ: 25 مارچ کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان

Published On 22 March,2021 10:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے 25 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے لئے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس تعطیل کا اعلان ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے اپنی ٹویٹ میں کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں ہونی والی پریڈ کو معطل کر دیا گیا ہے، اس لئے 25 مارچ کو راولپنڈی اور اسلام آباد، دونوں شہروں میں چھٹی ہوگی۔

خیال رہے کہ یوم پاکستان پریڈ کی تاریخ میں تبدیلی موسم کی خرابی کی وجہ سے کی گئی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 25 مارچ کو مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
 

Advertisement