فی تولہ سونا 700 روپے سستا

Published On 22 March,2021 04:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران بڑی گراوٹ دیکھی گئی، فی تولہ کی قیمت میں 700 روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 امریکی ڈالر سستا ہونے کے بعد 1735 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی گراوٹ کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے سستا ہونے کے بعد 91992 روپے ہوگئی۔

اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا اور قیمتیں بالترتیب 1370 روپے اور 1174.55 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔