لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت کو سماعت کے مقرر کر دیا، دو رکنی بینچ 31 مارچ کو سماعت کرے گا
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس سنے گا گزشتہ ہفتے بنچ کی عدم دستیابی کے بعد کیس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گیا تھا۔ چیئر مین نیب جاوید اقبال نے رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔
نیب کے مطابق رانا ثنااللہ نے غیر قانونی طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنائے اس سلسلے میں رانا ثناءاللہ نےآمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لاہورہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منظور کروائی۔
درخواست میں رانا ثنااللہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ نیب کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے چئیرمین نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کرنا غیر قانونی ہے عدالت اقدام کو کلعدم قرار دے۔