لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ خان نے ملک میں فوری طور پر مڈٹرم الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک انتہائی گھمبیر حالات سے دوچار ہے۔ ملکی معیشت اور عام آدمی کا بھی برا حال ہے۔ اس صورتحال میں مڈٹرم الیکشن ہی موجودہ حالات کا واحد حل ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عوام نئے حکمران منتخب کریں جو اس مشکل حالات سے ملک کو نکالیں۔ موجودہ حکومت نے دو سال میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ اب ان حکمرانوں کو مزید وقت نہیں دیا جا سکتا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک اور لیگی رہنما خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔