این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن: دس پریذائیڈنگ افسروں کی مشکوک لوکیشن ٹریس

Published On 31 March,2021 06:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ضمنی الیکشن کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈیوٹی پر مامور دس پریذائیڈنگ افسروں کی مشکوک لوکیشن ٹریس کر لی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخاب کیس میں الیکشن کمیشن نے ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا جس میں اس دستاویز کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے حاصل لوکیشن جیو فینسنگ ریکارڈ میں 10 پریذائیڈنگ افسران کی لوکیشن مشکوک جگہ پر ٹریس ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران نے آر او آفس جانے کیلئے لمبا روٹ اختیار کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اس اہم معاملے پر فیصلے کیلئے دستاویز کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں لاپتا افسران کی مشکوک لوکیشن کے نقشہ جات بھی جمع کرا دیئے ہیں۔
 

Advertisement