لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ظل سبحانی اور شوباز اعلیٰ نے محض شوبازی پر زور دیا، شوبازوں کے منصوبے عوامی سہولت کی بجائے قرض کی صورت میں قوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب میں تاریخ ساز منصوبوں پر کام جاری ہے، دو نئی نہریں جلالپور کینال سسٹم، تھل کینال سسٹم، چوبارہ سیکشن، 7 اکنامک زونز، 12 نئے ہسپتال، 12 نئی یونیورسٹیز کی تعمیر جا رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کی جانب سے 1 ہزار کلو میٹر فارم ٹو مارکیٹ روڈز، 1 ہزار سکول لائبریرز، 1 ہزار سائنس لیبز پر کام جاری ہے، پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی بزدار حکومت کے ایسے نمایاں منصوبے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔