ڈاکٹر ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع

Published On 03 April,2021 10:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں متعدد اہم شخصیات بھی ویکسینیشن کے لیے ڈاکٹرز ہسپتال پہنچ گئیں۔ ویکسین لگوانے والوں نے انتظامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں روس کی ویکسین سپوتنک v کی ویکسی نیشن شروع کر دی گئی ہے۔ ویکسی نیشن کا آغاز جمعۃ المبارک کو کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز ہسپتال میں آج دوسرے روز بھی ویکسی نیشن کامیابی سے جاری ہے۔ شہریوں کی کثیر تعداد ویکسین لگوانے ڈاکٹرز ہسپتال پہنچ رہی ہے۔ متعدد اہم شخصیات بھی ویکسی نیشن کے لیے ڈاکٹرز ہسپتال پہنچ گئیں ویکسین لگوانے والوں نے انتظامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

تمام مکتبہ فکر کے لوگ جوق در جوق ویکسین لگوانے آ رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈاکٹرز ہسپتال کے عملے کی مہارت، انتظامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے انچارج ویکسی نیشن سنٹر ڈاکٹرز ہسپتال ڈاکٹر منیبہ کہتی ہیں روسی ویکسین سپوٹنک کا کسی مریض میں ابھی تک کوئی سائیڈ ایفیکٹ سامنے نہیں آیا۔ ڈاکٹرز ہسپتال میں ویکسین کی وافر خوراکیں موجود ہیں۔ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو و یکسی نیشن کی جا رہی ہے۔
 

Advertisement