لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بغیر ماسک موٹرسائیکل سواروں، گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو چار روز میں 38 ہزار سے زائد چالان کے ٹکٹس جاری کئے گئے اور مزید 12 مقدمات بھی درج ہوئے۔
ٹریفک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 228 گاڑیاں بھی بند کر دی۔ اس کے علاوہ 26 پزار 933 موٹرسائیکلوں، 5 ہزار 176 رکشوں، 2 ہزار 523 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے۔ 2 ہزار 247 پبلک ٹرانسپورٹ، ایک ہزار 106 منی مزدا اور 691 ٹرالر کے چالان ٹکٹ بھی ایشو کئے گئے۔
سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے کہا کہ انسانی جانیں ضروری ہیں، تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں کیا جا رہا، دو یا دو سے زائد افراد کے لئے ماسک ضروری ہے۔