نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈبیٹسمین سچن ٹندولکرکو کورونا کے علاج کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹندولکر نے 27 مارچ کو سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی کوویڈ رپورٹس پازٹیو ہونے کا ذکرکیا تھا اور کہا تھا کہ کووڈ کی علامات زیادہ نہیں لیکن رپورٹس پازٹیو آنے کے بعد خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے، گھر میں باقی افراد کے ٹیسٹ بھی کروائے ہیں جن کی رپورٹس نیگیٹو ہیں۔ ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ تاہم ان کے باقی گھر والوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سچن ٹنڈولکر نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں سخت احتیاط کے طور پر اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد علاج کے لئے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جلد ہی اپنے گھر واپس لوٹوں گا، آپ سب اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں۔
Thank you for your wishes and prayers. As a matter of abundant precaution under medical advice, I have been hospitalised. I hope to be back home in a few days. Take care and stay safe everyone.
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) April 2, 2021
Wishing all Indians & my teammates on the 10th anniversary of our World Cup win.
گزشتہ ہفتے روڈ سیفٹی ورلڈ سریز کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر ٹنڈولکر نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی، جس کے بعد میچ میں حصہ لینے والے دیگر کرکٹرز نے بھی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائے تو عرفان پٹھان، یوسف پٹھان اور بدری ناتھ بھی کورونا کے شکار پائے گئے۔