وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

Published On 02 April,2021 04:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کورونا کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ان کا کورونا ٹیست مثبت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہلکی علامات ہیں، اس لئے خود کو قرطینہ کر لیا ہے۔ اپنی ذمہ داریاں گھر سے ادا کروں گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کورونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار بن چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے طبعیت میں بہتری کے بعد ڈاکٹروں سے مشورہ لے کر گھر سے محدود پیمانے پر سرکاری سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں۔

تاہم صدر مملکت عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک ابھی تک قرنطینہ میں ہیں۔ صدر مملکت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک پہنچیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں اور تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
 

Advertisement