وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کورونا کا علاج صحت کارڈ پلس سکیم میں شامل کرنیکا اعلان

Published On 02 April,2021 02:33 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا کا علاج صحت کارڈ پلس سکیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ محمود خان نے صحت انصاف کارڈ پلس سکیم میں کورونا کےعلاج معالجے کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو کویڈ ویکسینیشن صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کے لئے فوری بنیادوں پر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ اب عوام کو کورونا وائرس کے علاج معالجے کی سہولت بالکل مفت حاصل ہونگی، خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جو اپنی سو فیصد آبادی کو علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کر رہی ہے، صوبائی حکومت مشکل حالات کے باوجود لوگوں کو زیادہ سے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔
۔۔