سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیدی

Published On 06 April,2021 04:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکراسد قیصر نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو بھرپورموقع دیناچاہتا ہوں سٹیٹ بینک پرجتنے دن بات کرناچاہتے ہیں ایوان میں آئیں۔

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا صوابی ڈسٹرکٹ بارمیں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ اپوزیشن اسمبلی میں آئیں اورکھل کربحث کریں،اپوزیشن اور حکومت اپنا موقف دے تاکہ عوام کو پتہ چل سکے کہ عوام کے مسائل کےلیے کون بول رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی ہوتی ہی بحث کےلیے ہے،جب الیکشن ہوتا ہے توہر اپوزیشن شورمچاتی ہے،ہماری پارٹی ہو اپوزیشن میں یا دوسری پارٹیاں سب شور مچاتے ہیں،الیکشن سے متعلق آئیں اورمکینزم تیار کریں،الیکٹوریل ریفارم جس طرح اپوزیشن چاہتی ہیں ہم تیار ہیں،ایسا مکینزم ہوکہ اپوزیشن اوردنیا تسلیم کرے صاف شفاف الیکشن ہوا،وزیراعظم سے بھی بات کی ہے،اپوزیشن کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں دعوت دیتا ہوں۔ آئیں الیکٹوریل اور جوڈیشل ریفارم کریں،آئیں مہنگائی اوردیگرمسائل پر بات کرتے ہیں۔
 

Advertisement