چیئر مین نیب کی صدارت میں اجلاس، زرداری، نواز، گیلانی، شہباز سمیت دیگر کیسز کا جائزہ

Published On 06 April,2021 04:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں نیب کا اجلاس ہوا، سابق وزیراعظم نوازشریف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، سمیت دیگر کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کی صدارت میں قومی احتساب بیورو کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی، میگا سکینڈلز کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے وزیراعظم شوکت عزیز،راجہ پرویز اشرف، سید یوسف رضا گیلانی کے کیسوں کا جائزہ لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم خان رئیسانی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے کیسوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی، پیپلز پارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین، ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال، طارق فصل چودھری، وفاقی وزیر نور الحق قادری، سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، ایم کیو ایم کے سابق رہنما بابر خان غوری ، پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان، آغا سراج درانی، سید خورشید شاہ، سلیم مانڈوی والا، سہیل انور سیال، شر جیل انعام میمن کیخلاف کیسوں کا جائزہ لیا گیا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کی ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح 68.8فیصد ہے، نیب نے اپنے قیام سے اب تک 714ارب بدعنوان عناصر سے بر آمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔
 

Advertisement