انتخابی اصلاحات: وزیر اعظم عمران خان سے قانون دان بیرسٹر علی ظفر کی ملاقات

Published On 06 April,2021 03:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں وزیراعظم نے آئینی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی۔ عمران نے انتخابی اصلاحات پر نامور قانون دان بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے، حالیہ سینیٹ انتخابات سے بہت کچھ سیکھا، انتخابات میں بد عنوانی اور پیسے کے استعمال کو روکیں گے، سینیٹ میں حکومت تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلے گی، ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ میں زیر التوا قانون سازی جلد از جلد مکمل کی جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے لارڈ نذیر نے ملاقات کی جس میں کورونا وبا، اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کے ساتھ تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے متعلق بھی مشاورت ہوئی۔
 

Advertisement