اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر ایسٹرکےموقع پرمسیحی برادری کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسیحی شہریوں کوایسٹرمبارک ہو۔
Wishing all our Christian citizens a happy Easter.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 4, 2021
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے بھی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں کی خوشیاں بانٹنا ہے۔ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کی مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش، پاکستان کے دفاع کیلئے مسیحی برادری نے گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں۔ ع
وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ لاہورپاکستان سب کا ہے، سب کو برابر حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ پنجاب میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایسٹر پر ماسک ضرور پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔عثمان بزدار لاہورایسٹر کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا بہترین طریقہ ماسک کا استعمال ہے۔