چھتری بردار کو ساتھ کر لیکر روسی ہم منصب کا استقبال، شاہ محمود شدید تنقید کی زد میں آ گئے

چھتری بردار کو ساتھ کر لیکر روسی ہم منصب کا استقبال، شاہ محمود شدید تنقید کی زد میں آ گئے

تفصیلات کے مطابق ملک کی نمائندگی کے لیے ہر دم تیار لیکن اپنی چھتری خود اٹھانے میں عار، روسی ہم منصب کے استقبال کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ائیرپورٹ پہنچے تو چھتری بردار خدمتگار بھی ہمراہ تھا، روسی ہم منصب جہاز سے اترے تو اپنی چھتری خود تھام رکھی تھی۔

وزیر خارجہ کا وڈیرہ شاہی انداز عوام کو ایک آنکھ نہ بھایا، سوشل میڈیا پر شاہ محمود قریشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ روس جیسی سپر پاور کا وزیر خارجہ اپنی چھتری خود اٹھا سکتا ہے تو پاکستانی وزیر خارجہ کیوں نہیں۔