بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 07 April,2021 11:45 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں سوات، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان میں سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement