وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا

Published On 07 April,2021 12:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی کو سیف سٹی کیمروں سے منسلک کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سسٹم کا باقاعدہ طور پر سیف سٹی میں افتتاح کیا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ ہو جائے گی، جدید نظام کے تحت چالان گاڑی یا موٹر سائیکل کے مالک کے گھر وصول ہوگا، جاری شدہ ای چالان متعلقہ شخص کو 10 دن کے اندر جمع کرانا ہوگا، بصورت دیگر متعلقہ تھانے میں بند کر دی جائے گی۔

قاضی جمیل الرحمان کا کہنا تھا کہ شہری ای چالان جرمانہ کی رقم دیگر اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں، ای چالان سسٹم ایکسائز آفس کے ساتھ بھی منسلک ہوگا، ای چالان سسٹم متعارف کروائے جانے کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔
 

Advertisement