لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سندر انڈسٹریل سٹیٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جسکا۔ عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری میں دو دھماکے ہوئے۔
فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ ریسکیو ٹیمیں تاحال اس پر قابو نہ پا سکیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ فیکٹری کے کیمکل میں لگی جس کی وجہ سے تاحال اس پر قابو نہ پایا جاسکا، کیمیکل کی وجہ سے آگ کی شدت زیادہ ہے۔