ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 09 April,2021 11:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ اور بلوچستان کے کچھ اضلاع شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بلوچستان میں سبی، کوہلو، لسبیلہ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ کراچی اور سندھ کے بیشتر اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ مٹھی میں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

 

Advertisement