اعظم سواتی کو این اے 249 کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر شوکاز نوٹس جاری

Published On 09 April,2021 03:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کراچی میں این اے 249 کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، ٹی ایل پی کے محمد قاسم اور نذیر احمد کو نوٹس جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے گزشتہ روز امجد اقبال افریدی کی الیکشن کیمپین میں حصہ لیا تھا۔ امجد اقبال آفریدی این اے 249 کے امیدوار ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر کا الیکشن کیمپین میں حصلہ لینا قوائد ضوابط کی خلاف ورزی ہے، وضاحت نہ دینے پر ضابطگی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے رکن سندھ اسمبلی محمد قاسم کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا۔ محمد قاسم نے این اے 249 سے ٹی ایل پی کے امیدوار نظیر احمد کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کے امیدوار نظیر احمد کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
 

Advertisement