'صرف جہانگیر ترین کیخلاف کارروائی نہیں ہو رہی، 17 شوگر ملز کیخلاف ایکشن ہو رہا ہے'

Published On 10 April,2021 11:43 am

ملتان: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صرف جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، سترہ شوگر ملز کے خلاف ایکشن ہو رہا ہے، عدالتیں آزاد ہیں وہاں مؤقف پیش کریں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد ارکان نے شمولیت کے وقت بیان حلفی بھرے، وہ ہمارے پاس موجود ہیں، انہوں نے فارورڈ بلاک بنانے کی تردید کی ہے، اگر یہ ممبران پیپلز پارٹی یا ن لیگ میں جانا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیکر شامل ہوں، عمران خان ایسے حربوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، مریم نواز پیشی کے وقت بندے لے کر جائیں تو غیر مناسب، اگر یہی کام پی ٹی آئی کرے تو پھر یہ مناسب نہیں ہوسکتا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کا ارادہ نہیں، وزیراعظم اپنے نظریے پر قائم ہیں، کرپشن کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
 

Advertisement