کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم قوم پرست تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

Published On 13 April,2021 02:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ساتھ کارروائی کے دوران کالعدم قوم پرست تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایک دہشتگرد بم بنانے کا ماہر نکلا جسے افغانستان سے گروہ کا سرغنہ اصغر شاہ ہدایات دیتا تھا۔

پیر کے روز طارق روڈ پر موٹر سائیکل سے بم برآمدگی کے بعد مختلف علاقوں میں آپریشنز، سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی ملی۔ ڈی آئی جی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی میں کالعدم قوم پرست تنظیم کے دہشتگردوں جاوید منگریو اور ممتاز سومرو کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا موٹر سائیکل میں نصب بم اور کلفٹن چائنہ ٹاون میں چینی باشندے کی گاڑی پر چپکائے گئے بم دہشتگرد ممتاز سومرونے تیار کئے۔

حکام کے مطابق افغانستان سے گروہ کا سرغنہ اصغر شاہ گرفتار دہشتگردوں کو ہدایات دیتا تھا۔ ملزم 8 سال سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں تخریب کاری کررہا تھا۔

ڈی آئی نے نے بتایا کہ ملزمان کا ہدف قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکار، چائینیز باشندے اور عام شہری تھے۔ تفتیش کیلئے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم بھی بنائی جائے گی۔


 

Advertisement