اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 149 افراد جان کی بازی ہار گئے، وبا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی، 6 ہزار 127 نئے مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے، تیسری لہر نے 24 گھنٹوں میں مزید 149 افراد کی جان لے لی ہے۔ اموات کی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی، وائرس سے متاثر 6 ہزار 127 نئے مریض بھی سامنے آگئے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار 559 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اب تک 7 لاکھ 56 ہزار 285 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 72 ہزار 197، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 5 ہزار 438 ، پنجاب میں 2 لاکھ 67 ہزار 572 کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں 69 ہزار 556، بلوچستان میں 20 ہزار 822، آزادکشمیر میں 15 ہزار 524 مریض ہیں۔