سینیٹ:اپوزیشن کےاختلافات، ن لیگ کا قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئےاجلاس کابائیکاٹ

Published On 22 April,2021 03:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن کے اختلافات شدید ہوگئے۔ ن لیگ نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی کے بلانے کے باوجود مصدق ملک نہ آئے۔

سینیٹ میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔ سینیٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

حکومتی وفد میں قائد ایوان شہزاد وسیم، وفاقی وزراء شبلی فراز، اعظم سواتی اور اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمان شریک ہوئیں۔ لیگی وفد نے حکومتی و اپوزیشن وفد کی ملاقات میں شرکت سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے سینیٹ میں اپوزیشن کے لئے 27 کمیٹوں کی چئیرمین شپ مانگ لی۔ سینیٹ میں اپوزیشن کو 22 اور حکومت کو 16 کمیٹیوں کی ممبر شپ کا فارمولا طے پایا تھا۔
 

Advertisement