لاہور: (دنیا نیوز) شوگر سیکنڈل کی تحقیقات میں نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری کو طلب کر لیا۔ محسن لغاری کو 4 مئی کو نیب راولپنڈی کے آفس طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم محسن لغاری سے تفتیش کرے گی۔ محسن لغاری تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے محسن لغاری کو 2018 تا 2019 میں شوگر پر دی جانیوالی سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی ہے۔ ایکسپورٹ کی اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ ہفتے کین کمشنر اور چیف سکیٹری آفس کا دورہ کر کے ریکارڈ حاصل کیا۔ پنجاب میں شوگر ملوں کو دی جانیوالی سبسڈی کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا۔ نیب شوگر سیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کو بھی نیب نے طلب کر رکھا ہے۔