لاہور: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر 27 اپریل کو سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بینچ درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ خواجہ آصف نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہائی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
نیب نے عدالت سے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔ لیگی رہنما خواجہ آصف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ عدالت نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔