لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا ہے۔ حمزہ شہباز، رانا ثنا، سعد رفیق، مریم اورنگزیب بھی قافلے میں موجود ہیں۔
احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی رہائی کی روبکار جاری کی۔ عدالت نے پچاس پچاس لاکھ کے ضمانتی مچلکے منظور ہونے کے بعد روبکار جاری کی۔ منی لانڈرنگ کیس میں ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔