بزرگ افراد تصدیقی کوڈ ملنے پر ہی سنٹرز تشریف لائیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

Published On 23 April,2021 12:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 27 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، بزرگ افراد تصدیقی کوڈ ملنے پر ہی سنٹرز تشریف لائیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج ویکسی نیشن سنٹرز بند ہیں، گزشتہ دو روز میں شہر میں 50 سے 59 سال تک کے 18 ہزار 500 افراد کو ویکسین لگائی گئی، پہلے روز میں 8 ہزار 500 جبکہ دوسرے روز تقریباً 10 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، پنجاب بھر میں 50 سے 59 سال تک کے 25 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

یاسمین ارشد نے کہا کہ پنجاب کے ویکینیشن سنٹرز پر عملہ کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے، عوام کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے ایس ایم ایس میں درج مقررہ تاریخ پر ویکسی نیشن سنٹرز پر تشریف لائیں۔
 

Advertisement