نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا کے باعث حالات بے قابو ہو رہے ہیں، جبکہ روز بروز کیسز کے ریکارڈ بن رہے ہیں، آکسیجن کی شدید قلت ہے، عوام مشکلات کا شکار ہیں، ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو خوش کرنے کے لیے ڈاکٹر کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹ (پی پی ای) میں ملبوس ایک ڈاکٹر ریتھک روشن کی فلم وار کے گانے گھنگرو پر رقص کررہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اروپ ہیں جو کہ کورونا وارڈ میں داخل مریضوں کو خوش کرنے اور ان کا دل بہلانےکے لیے رقص کررہے ہیں۔
A Covid-19 doctor dances to cheer his patients!
— Pinkvilla (@pinkvilla) April 22, 2021
Shoutout to the real #SuperHeroes#ArupSenapati #HrithikRoshan #COVID19 #TrendingNow pic.twitter.com/Xm44fQg4rf
سوشل میڈیا صارفین نے نا صرف ڈاکٹر اروپ کے جذبے کی تعریف کی ہے بلکہ وہ ان کی رقص میں مہارت پر بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔