وزیراعلیٰ بزدار کی ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز، آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ بزدار کی ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز، آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئرومیڈیکل ایجوکیشن کو ہدایات دی ہیں کہ آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں، کورونا کی صورتحال خطرناک ہورہی ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافے سے ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اورآکسیجن بیڈز کی تعدادمیں فوری اضافہ کیا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنیوں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور طلب و رسد کو دیکھتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ صوبے میں آکسیجن سلنڈر کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔