بشیر میمن کو اپنے بھونڈے الزامات ثابت کرنا ہونگے، وزیر اطلاعات فواد چودھری

Published On 28 April,2021 10:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ کسی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا کہیں، بشیر میمن کو اپنے بھونڈے الزامات ثابت کرنا ہونگے۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بشیر میمن ایک ریٹائرڈ افسر ہیں، انھیں عہدے سے ہٹائے جانے کا غصہ ہو سکتا ہے، انہوں نے بے بنیاد الزامات لگائے۔ شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے ان کو لیگل نوٹس جاری کر دیا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ اگر کیس ہی بنوانے تھے تو نئے ڈی جی نے کیوں نہیں بنائے؟

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور حکومت نے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہے، اس سے تجاوز کیا گیا تو معاملات خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ بشیر میمن کی اتنی حیثیت نہیں کہ حکومت اس پر موقف دے۔ ایک جج پر الزام لگے ہم نے کیس متعلقہ فورم کو بھجوا دیا تھا۔
 

Advertisement